منگلور:14 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) منگلور کے قریب کٹرّ نامی جگہ میں دو گروپوں کے درمیان ہفتہ کی رات میں جھڑپ ہوئی۔ دراصل یہ واقعہ نریندر مودی کی ایک ریلی سے واپس آ رہے بی جے پی کارکنوں کے بس پرمبینہ پتھراؤ کے بعد ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پتھراؤ کایہ واقعہ مدانی نگرمیں ہفتہ کی رات قریب آٹھ بجے ہوا۔ اس کے بعد دو گروپ کے لوگوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔ بس میں سوار خواتین پر ایک گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا۔ اس جھڑپ میں زخمی ہوئے لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اسی درمیان بی جے پی کارکنوں نے کوناجے تھا نہ جاکر قصورواروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر کے پولیس کمشنر سندیپ پاٹل اور دیگر اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور صورتحال کو قابو کرنے میں لگے ہیں ۔